Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، ماجبین شیران

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی و سماجی تنظیموں، پارلیمنٹرینز، لوکل باڈیز ، میڈیا کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیاسی فیصلہ سازی کے عمل اور معاشی و اقتصادی میدان میں خواتین کو مستحکم اور بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موثر قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے عورت فاونڈیشن ، وویمن کاکس فورم بلوچستان اور ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ کے تعاون سے “جزبہ” پروجیکٹ کے زیر اہتمام “جمہوریت اور بااختیار عورت” کے عنوان سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ماہ جبین شیران نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کے ذریعے ہی ایک ترقیافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔
ملک کے اکثر علاقوں میں میں خواتین نہایت پسماندگی غربت اور مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں جہاں بنیادی حقوق تو درکنار انہیں ضروریات زندگی کے اسباب بھی میسر نہیں حقوق نسواں کی جدوجہد کٹھن صبر آزما اور طویل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں وراثت کے قوانین میں بعض ترامیم نہایت ضروری ہیں تاکہ خواتین کے شرعی حصہ وراثت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور خواتین معاشی بدحالی کا شکار نہ ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی کے لئے حکومتی سطح پر پہلی دفعہ ایسی پالیسیاں اور قانون سازی متعارف کرائی جاررہی ہے جس سے صنفی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ہاسٹل ، پنک بس سروس، وویمن ہیلپ لائن ، وویمن بازار سمیت خواتین کی ترقی سے وابستہ قابل عمل منصوبے تشکیل دئیے گئے۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اس بات کے خواہاں ہیں کہ ترقی کے عمل میں خواتین کی موثر شرکت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد قومی شناختی کارڈ سے محروم ہے اور شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اپنے حق رائے دہی سے بھی محروم ہیں اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کو متحرک کردار ادا کرتے ہوئے سیاسی عمل میں خواتین کی موثر شرکت کے لئے آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے جنرل الیکشن میں حصہ لیکر کامیاب ہونے والی خاتون زبیدہ جلال خوا تین کے لئے ایک عملی مثال ہیں پارلیمانی سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی جاری ہے جن میں کچھ زیر التواء بلز ہیں جن پر جلد دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.