Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،مولانا واسع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے پی پی اور اے این پی پی ڈی ایم سے معافی مانگ کر اپنی غلطی کو تسلیم کریں ، جمعیت علما اسلام اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے مگر جو غلطی کرکے دوسروں سے معافی کیلئے مطالبہ کریں وہ پہلے خود اپنے غلطی کو تسلیم کریں ، پی ڈی ایم قائم و دائم ہے عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی دفتر میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم برقرار ہے جن پارٹیوں نے خود کو علیحدہ کیا ہے انہوں نے خود کو نقصان پہنچایا ہے ہم انہیں موقع دے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک، رفتار اور آگے بڑھنے پر سمجھوتا نہیں کریں گے ، بلوچستان تمام وسائل سے مالا مال ہے مگربدقسمتی سے ایسے نااہل اور نالائق حکمرانوں کو مسلط کیا ہے جو عوام کے مفاد کی بجائے اپنے ہی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی قوت ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر جابر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جمعیت علما اسلام نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پی ڈی ایم کو تشکیل دیا اور تمام سیاسی و اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہ کیا مگربدقسمتی سے جو جماعتیں اپنے آپ کو جمہوریت پسند سمجھتے تھے۔
انہوں نے ہی اپنے راہیں جدا کردی ہیں جو قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے حکم پر حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کریں گے اور جب تک ہم حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا بلوچستان حکومت نے بھی عوام اور صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے یہ بے بس اور بے اختیار حکومت ہے جو سلیکٹڈ ہوکر عوام پر مسلط ہوا ہے آنیوالے دنوں میں عوام کو حساب دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.