Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حب دھماکے کے دہشت گردوں کو قرار اقعی سزا دی جائے، سعید ہاشمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی، صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی ،میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمدحسنی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جوگیزئی ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جما ل شاہ کاکڑ، سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ، بی اے پی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے حب کے علاقے الہ آباد ٹائون کے فٹبال گراونڈ میں ہونیوالے دھماکے اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری کردہ اپنے بیانات میں انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونیوالوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنیوالوں سے آہئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کھیل کے میدانوں کو نشانہ بنانے کا مقصد نوجوانوں نسل کو جرائم کی جانب دھکیلنا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبہ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے کیونکہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں طویل عرصے کے بعد امن کا قیام ممکن ہوا انھوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حب دھماکے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ بلوچستان میں امن کا قیام بحال رہ سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.