Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں آج سے غریبوں کیلئے مفت افطاری دسترخوان لگائے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ (جنرل) ثاقب خان کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف فلاحی اور سماجی تنظیموں کی مدد سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں کیلئے مفت افطاری اور دسترخوان کا اہتمام کیا ہے کوئٹہ شہر کی مخصوص جگہوں میں سیلانی ٹرسٹ کے مورکئی ٹرسٹ، مکہ مال، سدا بہار ٹرمینل، سینار ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، سریاب پھاٹک، بینظیر پل جائنٹ روڈ، جناح روڈ، میزان چوک، جبل نور اور جناح ٹاؤن فوڈ پوائنٹ پر غریب اور سفید پوش لوگوں کیلئے افطار دسترخوان لگائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ یہ عوامی دسترخوان شاہراہوں، سڑکوں، عوامی مقامات، بس اسٹاپس پر بھی لگائے جاتے ہیںایسے افطار دستر خوانوں کا اہتمام مخیر حضرات دینی جذبے کے تحت کرتے ہیںمخیر حضرات کے علاوہ بہت سارے فلاحی وسماجی تنظیمیں بھی اپنی مدد آپ کے تحت افطار کراتے ہیں یہاں لوگ خاموشی سے آتے ہیں اور افطار کرکے چلے جاتے ہیں ان افطار دسترخوانوں پر شہری کو رنگ ونسل کی تفریق کے بغیر افطار کراکر اور کھانا کھلایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا رمضان المبارک وہ واحد مہینہ ہوتا ہے جس میں ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ روزہ داروں کو اپنی حیثیت کے مطابق افطار کرائے مہنگائی کے باوجود صاحب حیثیت افراد نے اس عظیم نیکی میں اپنی خدمات کے دائرے کو کم کرنے کے بجائے مزید پھیلا دیا ہے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جو افراد مہنگائی کے باعث افطار کے لوازمات کا اہتمام نہیں کر سکتے ہیں وہ ان افطار دسترخوانوں میں شریک ہو کر افطاری اور کھانا کھائیں انھوں نے بتایا کہ کوئٹہ میںرمضان المبارک کے مہینے میں افطار کے موقع پر عوامی دسترخوانوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں عوامی دسترخوان لگائے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.