Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مارچ،سالانہ بنیاد پرکئی ممالک کیلئے برآمدات میں کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  مارچ میں سالانہ بنیاد پر کئی ممالک کیلئے برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کینیا کیلئے 21، سعودی عرب کیلئے 19 اور متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 10فیصد کمی آئی ہے ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ میں کینیا کیلئے برآمدات 21 فیصد کمی کے بعد دو کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں، اسی طرح گزشتہ ماہ سعودی عرب کیلئے برآمدات 4 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہیں ۔ مارچ میں یو اے ای کیلئے برآمدات 9 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہیں ۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کیلئے برآمدات 4 فیصد کمی کے ساتھ 6 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہیں ۔ قطر کیلئے برآمدات 2 فیصد کمی کیساتھ1.45 کروڑ ڈالر رہیں ۔ مارچ میں سالانہ بنیاد پر چین کیلئے برآمدات میں 104 فیصد، برطانیہ کیلئے 36 فیصد، نیدرلینڈ کیلئے 36 فیصد، امریکا کیلئے 26 فیصد اور جرمنی کیلئے 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.