Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکم،سونا1500روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) انٹربینک میں ڈالر مستحکم رہا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر گھٹ گئی ،ادھرفی تولہ سونا 1500روپے سستا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 152.95 روپے پر مستحکم رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 153روپے پرآگیا،دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا11ڈالر کی کمی سے 1730ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ دو ہزار اور دس گرام 1287روپے کی کمی سے 87 ہزار 448 روپے پرآگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 60روپے کی کمی سے 1300 روپے ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.