Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج میں 70پوائنٹس کی تیز ی،45ہزار کی حد بحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس ایک بارپھر45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب رہا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 16ارب سے زائد کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.97فیصد کم رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا،کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 45133پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازا ں حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44788پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور تیزی کا رجحان لوٹ آیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس70پوائنٹس کے اضافے سے 45048.57پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 6.45پوائنٹس کی کمی سے 18436.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.83پوائنٹس کے اضافے سے 30566.05پوائنٹس پرجاپہنچا، مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 201میں کمی اور23میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر78کھرب85ارب روپے ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.