Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، ایک ایک کی برابری سے سیریز توجہ کا مرکز بن گئی، کپتان بابر اعظم نے خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر فتح سمیٹنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

پروٹیز کے دیس کرکٹ میلہ، چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔ سنچورین کے میدان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی 20 مقابلے کا دیوانوں کو شدت سے انتظار ہے۔ قومی شاہینوں نے اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کر لی، جوڑ توڑ عروج پر، پلان بھی فائنل کر لئے گئے۔

شام ساڑھے پانچ بجے بگل بجے اور میدان لگے گا، دونوں ٹیموں میں تبدیلیوں کا امکان ہے، کھلاڑی جیت سے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے غلطیاں تسلیم کرتے ہوئے ان پر قابو پا کر کم بیک کرنے پر نظریں جما لیں۔

دوسرے ٹی 20 میں ایک سو اکتالیس رنز کے پاکستانی ہدف کو میزبان جنوبی افریقہ نے 14 اوور میں 4 وکٹ پر پورا کر لیا تھا، شکست کا بدلہ لیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کر لی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.