Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جوبائیڈن کا پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن : امریکا نے روس سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی، صدر بائیڈن نے صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی تحفظ کے لیے باہمی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، صدر بائیڈن نے باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

امریکی صدر نے یوکرائن بحران، ہتھیار کنٹرول، ایران جوہری پروگرام، افغانستان اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تعاون پر زور دیا۔ صدر بائیڈن نے صدر پیوٹن کو ملاقات کی تجویز بھی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.