Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لیہ: قیدیوں کو لے جانے والی وین الٹ گئی، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 23 قیدی زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لیہ  : لیہ میں چوک اعظم کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی وین الٹ گئی، حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 23 قیدی زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چوک اعظم لیہ روڈ بائی پاس پر قیدیوں کو لے جانے والی وین کو حادثہ پیش آیا، جس میں 2 پولیس کانسٹیبلز موقع پر ہی شہید ہوگئے، حادثہ خطرناک موڑ ہونے کے باعث پیش آیا۔ 5 پولیس اہلکار اور 23 قیدی بھی زخمی ہوئے۔

جاں بحق پولیس کانسٹیبلز سبحان اور قیصر کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چوک اعظم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 پولیس اہلکاروں کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس اور ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.