Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رمضان میں بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے: این سی او سی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : رمضان المبارک میں بازار سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، افطاری سے رات بارہ بجے تک باہر کھانے کی اجازت مل گئی، رش سے بچنے کے لئے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

این سی او سی نے رمضان میں کورونا ایس او پیز جاری کر دئیے۔ تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی برقرار رکھی گئی، سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی رہے گی۔

این سی اوسی کے اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ رمضان میں رش سے بچنے کے لئے اضافی ٹرینیں چلانے کی ہدایت کی گئیِ، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔ مزید اقدامات کیلئے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

این سی اوسی کے مطابق سینما گھر اور مزار مکمل طور پر بند رہیں گے۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں سیاحت کے لیے سخت ایس او پیز برقرار رکھے گئے۔ مختلف جگہوں پر ٹیسٹنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.