Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں آج پہلا روزہ، مساجد میں تراویح کا اہتمام، خصوصی دعائیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا مہینہ، ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے، مساجد میں تراویح کا اہتمام اور مہلک وبا سے چھٹکارے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پہلی سحری کا اہتمام ملک کے تمام حصوں میں ایک ساتھ کیا گیا۔ پہلی سحری کیلئے گھروں میں خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ خواتین نے گھروں میں پکوان تیار کیے۔ مساجد میں نمازوں اور تراویح کا اہتمام کورونا ایس او پیز کے تحت کیا گیا۔ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت کارپٹ بھی نہیں بچھائے گئے تھے۔ مہلک وبا سے چھٹکارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، آج پہلا روزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں قوم ایک دن روزہ رکھے گی، آج پشاور سے ایسا فیصلہ ہوا ہے جو پاکستان کیلئے وحدت کا پیغام ہے، اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے، کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعائیں کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.