Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اشتعال انگیز گفتگو کا کیس: جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے لیگی رہنما کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ لیگی رہنما کے وکیل نے کورونا رپورٹ پیش کرتے ہوٸے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ مثبت آٸی جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی، اگر غلط ہوٸی تو سزا بھی ہو سکتی ہے، جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جاٸے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کورونا کی دوسری رپورٹ بھی پیش کی جاٸے۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوٸے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ یاد رہے جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.