Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جرمن سرمایہ کارپاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں ، سفیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک نے کہا ہے کہ ایس ایم ای شعبہ جرمنی کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا جرمنی اور پاکستان ایس ایم ایز کے درمیان مضبوط روابط قائم کر کے فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ایک بڑی مارکیٹ ہے ۔ جرمنی کی کمپنی جی آئی زیڈ پاکستان میں نوجوانوں کی فنی تربیت اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے لہذا پاکستان کا نجی شعبہ ان تربیت یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے اپنی پیداوار بہتر کر سکتا ہے ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ سی پیک میں مقامی سرمایہ کاروں کی زیادہ شرکت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بہتر اعتماد پیدا ہو گا۔ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، پاکستان کو معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لئے ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.