Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دوسرا ٹی 20: پروٹیز نے شاہینوں کو جکڑ لیا، آج تیسرے میچ میں سیریز کے فتح کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت سیریز کا حساب ایک،ایک سے برابر کردیا،ٹی ٹونٹی ٹرافی پر قبضے کیلئے آج سخت مقابلہ متوقع ہے ،ریزا ہینڈرکس اور پائیٹ فان بلیون کی عمدہ بیٹنگ نے شاہین آفریدی کی دو وکٹیں ضائع کردیں،اس سے قبل گرین شرٹس سات وکٹوں پر144 رنز تک محدود رہے جس میں محمد رضوان 51 اور فہیم اشرف ناقابل شکست 30 رنز بناکر نمایاں رہے ،مرد میدان ڈیوائن پریٹوریس کی پانچ وکٹوں نے کام کر دکھایا۔قذافی سٹیڈیم پر آج تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں گھمسان کا رن پڑے گا جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی ٹرافی پر قبضے کی جنگ لڑیں گی۔دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے فیلڈ سنبھالی اور تین پاکستانی وکٹیں 48 رنز پر گرادیں جب بابر اعظم 5،حیدرعلی 10 اور حسین طلعت رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔محمد رضوان کا بیٹ رنز سمیٹنے میں مصروف رہا مگر افتخار احمد 20 رنز پر ہمت ہار گئے تو محمد رضوان کی6 چوکوں اور ایک چھکے سے سجی 51رنز کی باری بھی ختم ہو گئی۔خوشدل شاہ 15رنز بنا کر واپس لوٹے تو فہیم اشرف نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں سمیت ناقابل شکست 30 رنز بنا کر مجموعی سکور7 وکٹوں پر 144 رنزتک پہنچایا۔ مرد میدان ڈیوائن پریٹوریس نے 5 جبکہ اینڈائیل فیلکواؤ اور تبریز شمسی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کو شاہین آفریدی نے دو صدمات پہنچائے جب جینی من مالان 4 اور جون سمٹس 7 رنز پر رخصت ہو گئے مگر حارث رؤف کی فیاضی نے مہمان ٹیم کو دو اوورز میں 26 رنز فراہم کرکے مشکل سے نکال دیا اور ریزا ہینڈرکس 3 چوکوں اور 3 چھکوں سمیت 42 رنز بنا سکے جبکہ 7 رنز کے اضافے پر پائیٹ فان بلیون بھی میدان چھوڑ گئے جنہوں نے 42 رنز میں3 چوکے اور3 چھکے لگائے ۔ڈیوڈ ملر نے 25 اور کپتان ہینریک کلاسین نے 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 17 ویں اوور میں چھ وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرایا تو شاہین آفریدی کی دو وکٹیں ضائع ہو چکی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.