لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اثاثے چھپانے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلیااورجواب جمع نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کا سال 2019 اورسال 2020 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے ،گلوکارہ نے ایف بی آر سے بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی ،ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے دو سال کے دوران اثاثہ جات میں اضافے اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی ہیں اور 15روزکے اندر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
مشرق مزید