Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہزارہ برادری کے دھرنے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے سیاست چمکانا افسوسناک ہے ، بشریٰ رند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی) بلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے دھرنے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے سیاست چمکانا افسوسناک ہے ، ملکی اداروںکے خلاف باتیں کرنا ملک کمزور کرنے کے مترادف ہےں، پی ڈی ایم میں شامل 2بڑی جماعتیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی لورالائی جلسے میں نظر نہیںآئی ، جلد ہی پی ڈی ایم کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءڈاکٹر نواز ناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ان کو ہدف بنارہے ہیں جو ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی اداروں کے خلاف بات کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اپوزیشن ملکی اداروں کو ہدف تنقید بنارہی ہے دنیا میں کئی بھی ایسانہیںہوتا کہ اپوزیشن ملکی اداروںکے خلاف بات کررہی ہو ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ذاتی مفادات کےلئے ملک کےلئے مسائل پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر ممالک میں جائیداد رکھنے والے ملک میں مہنگائی کی بات کررہے ہیں مہنگائی کی وجہ ہم نہیں بلکہ ماضی کی حکومتیں ہیں، موجودہ اپوزیشن کی جماعتوں نے اپنے ادوار میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے کےلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایسی سیاست نہ کی جائے جس سے عوام کا نقصان ہو،جلسوں میں بلاکر اپوزیشن جماعتیں عوام کو کورونا کا شکار کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کااعلان کیا مگر لورالائی کے جلسے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نظر نہیںآئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ دو پارٹیاں لانگ مارچ سے پیچھے رہ گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ امن وامان کی صورتحال اب ماضی کی نسبت کافی بہتر ہے ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اپوزیشن جماعتوںکا مقصد نہیں تھا بلکہ ان کامقصد اپنی سیاست کرنا تھا جو کہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے ہزارہ برادری کا دھرنے کا ختم کرایا جس کا سہرا وزیراعلیٰ جام کمال اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سر جاتاہے اور گزشتہ روز باجوہ صاحب کوئٹہ آئے اور لواحقین سے ملے ۔ اپوزیشن جماعتوں کواس اہم مسئلے پر سیاست کرنے کی بجائے مثبت سوچ اپنالینی چاہےے تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.