Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان عوامی پارٹی سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بھر پور کامیابی حاصل کی تھی: سینیٹر منظور کاکڑ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹرمنظوراحمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بھر پور کامیابی حاصل کی تھی ،سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے 80ساتھیوں نے فارم حاصل کئے تھے جن میں سے 25سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو، فنانس سیکرٹری روز اے جان ،عتیق الرحمن کاکڑ، شاہ زمان غلزئی ، ساجد جسکانی ،سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج ،وحیدالرحمن کاکڑ،ساحر اعوان ،محب ترین اوردیگر بھی موجود تھے۔منظوراحمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینٹ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اورانشاءاللہ بی اے پی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند80پارٹی رہنماوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے فارم حاصل کئے تھے جن میں سے ابتک 25واپس جمع کروائے جاچکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر منظوراحمدکاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانے کو مسترد کردیا ہے اور عوام موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاءاللہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.