کوئٹہ( این این آئی)اے این ایف بلوچستان پولیس سٹیشن اے این ایف کو ئٹہ نے بکرا منڈی،ایئر پورٹ روڈ،کوئٹہ میں واقع کلی عمر کے قریب دوران کاروائی ایک لینڈ کروزر کو روک کر تلاشی لیتے ہوئے گا ڑی سے 13کلو گرام ہیروئن برآمدکر کے کچلاک کے رہائشی محمد نعیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔دوسری کاروائی میں اے این ایف بلوچستان نے کلی دامان، تحصیل گلستان، ضلع قلع عبداللہ سے 1500کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کی جانے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔تیسری کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف حب نے حب سٹی،RDC روڈ ، ضلع وڈھ سے خضدار کے رہائشی احمد خان نامی ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر اس کے قبضے سے 1.500 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔چوتھی کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈاریکٹوریٹ بلوچستان نے کلی پنکال، تحصیل گلستان، ضلع قلعہ عبداللہ میں ذخیرہ کی گئی1727 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔پانچویں کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف پنجگور نے فٹ بال چوک ،ضلع پنجگور کے قریب ایک لاوارث ہنڈا موٹر سائیکل سے 10کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مشرق مزید