Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مولانا فضل الرحمان اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں، وزیر داخلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے پرویز خٹک، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو جس اسمبلی پر اعتراض ہے اس کے الیکشن میں حصہ لینے جارہی ہے تاہم ہمیں توقع ہے کہ اپوزیشن کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی، آج ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو خدا کی مدد اور عوام کی حمایت حاصل ہے، دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے 40 ہزار بندوں کے دستخط پیش کیے جب کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ابھی تک اپنی فارن فنڈنگ کیس میں ایک چیک بھی پیش نہیں کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کوئی سرکاری ادارہ سلامت رہنے دے، آپ فوج اور سپریم کورٹ کے خلاف تقریریں کرتے ہیں، کوئی ادارہ ایسا نہیں جس سے آپ کو مسئلہ نہ ہو جب کہ موجودہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مشاورت سے بنا ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ احتجاج کرنا آپ کا بنیادی حق ہے، فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکا ہے کہ ہر جگہ احتجاج نہیں ہوسکتا، احتجاج قانون کی اجازت کے مطابق ہونا چاہیے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، اچھے شہری ہونے کی حیثیت سے احتجاج کریں، قانون کے خلاف احتجاج ہوگا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.