Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایک ہفتے کے دوران دالیں 15،چاول10روپے کلو مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) رواں سال کے آغاز پر بھی مہنگائی کے وار کا سلسلہ جاری ہے اورپٹرول، آٹا، چینی، گھی اور تیل کے بعد دالیں اور چاول بھی مہنگے ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران دالیں 15 روپے مہنگی ہوئیں، ہول سیل میں ماش کی دال 225 روپے سے بڑھ کر 235 روپے کلو ہوگئی جب کہ ریٹیل میں 245 سے 250 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ،ہول سیل میں مونگ کی دال بھی 15 روپے مہنگی ہوگئی،مونگ کی دال 230 روپے سے بڑھ کر 245 روپے کلو پر پہنچ گئی جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں مونگ کی دال 250 سے 255 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ،ہول سیل میں باسمتی چاول بھی 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا اورچاول درجہ اول باسمتی 140 روپے کلو پر پہنچ گیا ،ریٹیل مارکیٹ میں باسمتی چاول درجہ اول 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ،چنے کی دال میں 10 روپے فی کلو کمی آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.