Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دسمبر، کئی ممالک سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  رواں مالی سال دسمبر میں کئی ممالک سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ وزارت تجارت کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں چین سے درآمدات میں 122 فیصد اضافہ ہوا،اس دوران چین سے درآمدات کا حجم 2 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2019 میں چین سے درآمدات ایک ارب 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں، اسی طرح روس سے درآمدات 1960 فیصد اضافے کے ساتھ 39 کروڑ ڈالر رہیں ، گزشتہ ماہ انڈونیشیا سے درآمدات 185 فیصد اضافہ کے ساتھ 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔ امریکہ سے درآمدات 72 فیصد اضافہ کے ساتھ 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہیں۔ دسمبر 2020 میں سعودی عرب سے درآمدات 125 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔گزشتہ ماہ یو اے ای سے درآمدات میں 25، قطر 10، اٹلی 30، الجیریا 30 اور کانگو سے 70 فیصد کمی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.