کراچی ( بزنس رپورٹر ) ا سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس32ماہ بعد 46ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46315پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 46300،46200 اور46100کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی آخر تک غالب رہی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس169پوائنٹس کے اضافے سے 46091پوائنٹس پر جاپہنچاجو گزشتہ 32ماہ کی بلند ترین سطح ہے ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے سے 19286پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 5پوائنٹس بڑھ کر32064 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر437کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 237کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،183میں کمی اور 17میں استحکام رہا۔
مشرق مزید