Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دورہ جنوبی افریقہ کو آسان نہیں لیں گے :چیف سلیکٹر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کو آسان نہیں لیں گے ، دورے کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔ایک بیان میں نئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے اچھا کمبی نیشن بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کیلئے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان سے مشاورت کرلی گئی ہے ۔محمد وسیم پہلے 20 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کراچی میں کریں گے اور بعد میں 16 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے ۔نئے چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ہوم سیریز کا فائدہ ضرور ہوگا لیکن مہمان ٹیم ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے کوشش ہوگی دورہ نیوزی لینڈ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ ہوں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.