Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دورہ نیوزی لینڈ مشکل ، بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے ، وقار کا اعتراف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ دورہ نیوزی لینڈ مشکل تھا اور وہاں کووڈ 19 کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں،کرکٹ کمیٹی کے ربڑ سٹمپ کے بارے کمنٹ نہیں کرسکتا ،کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بہت اچھا ہوا، کرکٹرز نے کرکٹرز کی بات سنی اور پہلی مرتبہ اجلاس میں گیا، ایسے اجلاس ہونے چاہئیں،عامر کے بیانات سے بہت تکلیف ہوئی ہے ، اسے واپس لانے کیلئے نجم سیٹھی سے لڑا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میں کچھ چھپانے کیلئے نہیں آیا بلکہ حقائق اور سچ بتانے کیلئے یہاں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ٹف تھا تاہم یہ کوئی معذرت نہیں ہے ،کووڈ 19 کی وجہ سے مشکل ہوئی، ہم نے پہلا ٹیسٹ اچھا کھیلا تاہم دوسرے ٹیسٹ میں ہم بہتر نہ کھیل سکے جو پرفارمنس ہم دینا چاہتے تھے وہ نہیں دے سکے ۔وقار یونس نے کہا کہ باؤلرز پر فخر ہے کہ انہوں نے مشکل حالات میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی ، اب جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔ باؤلنگ کوچ نے کہاکہ کوچنگ کا انحصار پرفارمنس پر ہے ، پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے موقع ملے گا۔وقار یونس نے تنقید کرنے والوں کے بارے کہا کہ ناقدین کو بولنا چاہیے ، وہ بولیں گے تو ہماری بہتری ہو گی ، مجھ میں کچھ ہے تو یہاں کھڑا ہوں، تنقید کرنا اور کمنٹری کرنا بہت آسان ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ موقع پورا ملنا چاہیے جیسے دوسرے شعبوں میں ملتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.