کراچی : گزشتہ روز ثروت گیلانی نے آن لائن یونیورسٹی کے طلبا سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں بہت شکرگزار ہوں ان تمام اساتذہ کی جنہوں نے آج تک مجھے پڑھایا۔ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے سیکھنے کا عمل تب رکتا ہے جب آپ کہتے ہیں کہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا۔ آپ یقینی بنائیں کہ آپ آخر تک کہتے رہیں کہ میں نے کچھ نہیں سیکھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔اداکارہ نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہوگا تو آپ کہیں بھی جائیں آپ کیلئے تعلیم حاضر ہوگی۔
مشرق مزید