Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈاکار ریلی کا دسواں مرحلہ، جوزے اگناسیو حادثے کا شکار، زخمی حالت میں میدان چھوڑنا پڑا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض : ڈاکار ریلی کے دسویں مرحلے میں ایک اور حادثہ پیش آ گیا، برتری حاصل کیے جوزے اگناسیو کو زخمی حالت میں میدان چھوڑنا پڑا، کار کیٹگری میں سعودی ڈرائیور نے پہلی کامیابی حاصل کر لی، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیکس سب کو جوشیلا کر دیا۔

سعودی صحرائی ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور، رائیڈر اِن ایکشن ہوئے، تین سو بیالیس کلومیٹر پر مشتمل دسواں مرحلہ بھی مکمل ہوا۔ دوسو باون کلومیٹر پر پہنچتے ہی برتری حاصل کیے موٹر سائیکلسٹ جوزے اگناسیوکو ریٹائر ہونا پڑا، میدان سے ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔ دفاعی چیمپئن رکی برابیک نے پہلی کامیابی کے ساتھ ہی جیت کا راستہ صاف کر لیا۔

کار کیٹگری میں سخت مقابلہ ہوا، میزبان ڈرائیور سعود الرجیحی نے بھی کامیابی کا مزہ چکھ لیا، فرنچ ڈرائیور پیٹر ہانسل کی مجموعی برتری برقرار رہی، قطر کے نصر العطیہ نے دوری کا فاصلہ کم کر لیا۔ کچے ٹریک، ناہموار راستوں پر پکی ڈرائیونگ سے دیکھنے والے بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.