Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے ہے۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی پندرہ اعشاریہ چھ تک گرگیا۔ استور میں منفی تیرہ رہا، کوئٹہ میں ٹمپریچر منفی چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.