Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کےمواخذے کی منظوری دے دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  : بغاوت پر اکسانے کے الزام پر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا، امریکی ایوان نمائندگان نے مواخذے کی منظوری دے د ی، قرارد سینیٹ میں بھیجی جائے گی۔

کیپٹل ہل ہنگامہ کے بعد ٹرمپ مشکل میں پڑگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزام پر مواخذے کا سامنا ہے۔ ایوان نمائندگان میں 232 ارکان نے فوری مواخذے کے حق میں ووٹ دئیے، ٹرمپ کی پارٹی کے 10 ارکان بھی شامل ہیں،197 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

سپیکر نینسی پلوسی نے قرار داد پر دستخط کر دئیے۔ مواخذے کی قرار داد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی، ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.