Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹک ٹاک پر پابندی، سینیٹ کمیٹی کی پی ٹی اے پر تنقید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی برائے قانون سازی نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگانے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر تنقید کی ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو عالمی ترقی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور تنہائی پسندانہ روش اپنانے کے بجائے اصلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک، دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور متنازع مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا تھا، جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو 9 اکتوبر سے ملک میں بند کردیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر کودا بابر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.