Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کبرت پلیو کا انتھونی جوشوا کیساتھ فائٹ کا اعلان، تاریخی مقابلہ 12 دسمبر کو ہوگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلغاریہ کے باکسر کبرت پلیو نے برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کیساتھ بڑے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فائٹ رواں سال 12 دسمبر کو ہوگی۔

خیال رہے کہ دونوں لیجنڈ باکسرز کے درمیان یہ مقابلہ 20 جون کو شیڈول تھا لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں دیگر چیزوں کو معطل کیا، وہیں اس کا کھیل کے میدانوں پر بھی اثر پڑا۔ وبا کی وجہ سے یہ مقابلہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔

کبرت پلیو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس فائٹ کی ری شیڈولنگ، معطلی اور واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ مقابلے میں جو بہتر ہوگا اسے جیتنے کا موقع دیں۔

خیال رہے کہ انتھونی جوشوا نے گزشتہ دسمبر میں سعودی عرب میں منعقدہ فائٹ میں اینڈی روئیز کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے، آئی بی ایف، ڈبلیو بی او اور آئی بی او کے اپنے ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا دفاع کیا تھا۔

ادھر کبرت پلیو گزشتہ تین سال سے انتھونی جوشوا کیساتھ فائٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ انھیں 2017ء میں کندھے کی انجری کی وجہ سے طے شدہ فائٹ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.