Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈھائی لاکھ معتمرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عرب کی کمیٹی برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی معتمرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق 4 اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اُٹھانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں صرف 6 ہزار مقامی معتمرین عمرہ ادا کرسکتے تھے تاہم اب 18 اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد مقامی معترین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے بتایا کہ 18 اکتوبر دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.