مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں شکایت کی ہے کہ انہوں نے کمر درد کے لیے گھر سے اسپیشل کرسی منگوائی تھی جو نیب نے لے لی۔
احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب ٹیم نے شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں فاضل جج صاحب سے کچھ کہنا چاہتا ہوں مجھے اجازت دی جائے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر مجھے کھانا دینے کے حوالےسے قابل ستائش حکم دیا، آپ کے گزشتہ نوٹس پر میرے کھانے کا معاملہ حل ہوگیا، جج صاحب سب کو علم ہے مجھے کمر کا درد ہے، اس کے لیے جو اسپیشل کرسی میں نے گھر سے منگوائی تھی وہ عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر نیب نے لے لی۔