Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ: وفاقی حکومت اور نیپرا سے رپورٹ طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   سپریم کورٹ نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نیپرا سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد نے پیش کی گئی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ان رپورٹس میں کچھ بھی نہیں، کراچی میں بجلی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، وفاقی حکومت نہ صوبائی حکومت کچھ کر رہی، کے الیکٹرک کا شہریوں کو رتی کا بھی فائدہ نہیں، یہ لوگوں کو ہائی جیک کر کے ماسٹر بن گئے، حکومت میں صلاحیت ہی نہیں سارا ملک پریشان ہے، ادارے حکومتی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.