Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام میں عوام کے تعاون سے کامیابی ملی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اور قیمتی جانوں کو بچانے میں عوام کے بھرپور تعاون سے کامیابی ملی ہے، وبا پر کنٹرول کیلئے عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اجلاس میں کورونا ٹیسٹنگ، سمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا لیا گیا۔ اجلاس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 103 اضلاع میں 3 ہزار 497 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے 52 فیصد ٹیسٹ ٹریس، ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن حکمت عملی کے تحت کیے گئے، کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، کورونا سے متعل قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری کے پی کے نے بھی بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرشادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی ہے، ٹریس، ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن پالیسی سے بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدامات کا نتیجہ مثبت رہا، بحیثیت قوم اور تمام سٹیک ہولڈرز نے درست اقدامات کیے، پاکستانی عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوئے، دوسری لہر سے بچنے کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.