Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عابد ملہی پکڑا گیا یا خود گرفتاری دی ؟ موٹروے زیادتی کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پکڑا گیا یا خود گرفتاری دی ؟ معاملے میں نیا موڑ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے والد نے علاقہ معزز سے عابد کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی، جس پر علاقہ معزز کی گاڑی میں ہی عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد ملہی ننکانہ سے فرار ہونے کے بعد چنیوٹ چلا گیا، چنیوٹ میں کچھ دن بھینسوں کے باڑے میں کام کرتا رہا، پیر کی صبح پولیس چھاپے سے قبل فرار ہو کر مانگا منڈی آگیا، والد اور علاقہ معزز سے رابطے کے بعد عابد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے شیخوپورہ، قصور سمیت 70 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے مگر ہر بار ملزم عابد ملہی بھیس بدل کر اور چکمہ دے کر رفوچکر ہوتا رہا۔ پولیس نے تاندلیانوالہ میں ملزم عابد ملہی کی موجودگی پر چھاپہ مارا، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر مانگا منڈی والد کے گھر پہنچا،جہاں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.