Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   منی لانڈرنگ ریفرنس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ نیب حکام نے شہباز شریف کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا عدالت نے گزشتہ سماعت پر کھانے سے متعلق قابل ستائش حکم دیا، جج صاحب سب کو علم ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے، کمر درد کے باعث گھر سے منگوائی کرسی نیب نے واپس لے لی، عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر نیب نے کرسی واپس لی، عام کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا اور کھانا کھاتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کمر درد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نیب والوں کو قانون کے مطابق حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے کہا آپ درخواست لکھ کر دیں، تفصیلی حکم عدالت جاری کر دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.