Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خدمات کی فراہمی:صوبائی محصولات میں رعایت کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  وفاقی چیمبرنے کورونا کے دوران طویل لاک ڈاؤن سے متاثرہ خدمات فراہم کرنے والے شعبہ جات کیلئے صوبائی محصولات میں رعایت اور ٹیکسوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی سہولت کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری، ٹریول ایجنٹس، ریسٹورنٹس اور سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سمیت خدمات فراہم کرنے والے بہت سے شعبہ بری طرح متاثر ہوئے ، لاک ڈاؤن کے باوجود ان شعبہ جات نے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں جاری رکھیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے سروس سیکٹر شدید خسارے کا شکار ہے ، اس لیے سندھ حکومت خدمات کی فراہمی پرعائد صوبائی محصولات میں رعایت اور رعایتی ٹیکس کی موخر ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ خالد محمود اور ان کی ٹیم کو ایف پی سی سی آئی مدعو کیا گیا تھا جہاں متاثرہ شعبہ جات کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات اور صوبائی محصولات سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ نے بزنس کمیونٹی کی تجاویز اور مشکلات سے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.