Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر10پیسے مہنگا،سونا1 لاکھ16ہزار500 کی بلند سطح پر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  انٹربینک میں ڈالر مستحکم رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے مہنگا ہوگیا ،ادھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 163.95روپے پرمستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے کے اضافے سے 164.10روپے پر جاپہنچا۔ یورو 80پیسے کی کمی سے 193.50روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ 50پیسے کی کمی سے 213.50روپے پر آگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا8ڈالر کی کمی سے 1923ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ16ہزار500 روپے اور دس گرام257 روپے کے اضافے سے 98ہزار880روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.