Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز،95ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   (بزنس رپورٹر )  اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی ،100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 40200کی سطح پرآگیا،77فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو 95ارب سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 5.24فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث 100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41052پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردیے جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا ۔ کاروبار کے اختتا م پر 100انڈیکس 588پوائنٹس کی کمی سے 40209پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 265پوائنٹس کی کمی سے 17013پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس362پوائنٹس کی کمی سے 28511پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 406 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 74 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 314میں کمی اور18 میں استحکام رہا۔سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 75 کھرب 7ارب روپے رہ گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے بھانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 66.27 روپے کے اضافے سے 958.98روپے اورفیصل شپنگ کے حصص کی قیمت 17.87روپے کے اضافے سے 300روپے ہوگیا جب کہ انڈس ڈائنگ 39.12 روپے کی کمی سے 507.01روپے اورپریمیئر شوگر 32.98روپے کی کمی سے 466.01روپے کے ساتھ سرفہرست رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.