Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی انڈر19قومی ون ڈے کپ کا آج سے آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(  سپورٹس رپورٹر)   کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شامل پی سی بی انڈر19 قومی ون ڈے کپ کابھی آج سے آغاز ہونے جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے درمیان ایک روزہ طرز کی کرکٹ کے مقابلے آج سے لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں شروع ہوں گے ۔اکیس روزہ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کل بیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین باؤلر کو پچاس پچاس ہزار انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں کل تیس لیگ میچز کھیلے جائیں گے ، جہاں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو د س ہزار اور مین آف دی فائنل کو بیس ہزار روپے انعام دیا جائیگا۔ایونٹ کے پہلے روزپنجاب کی دونوں انڈر 19 ٹیمیں سنٹرل اور سدرن کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.