Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ :خیبرپختوانخواکی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  (سپورٹس رپورٹر)  نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اکیسویں میچ میں فخر زمان کی نصف سنچری اور مصدق احمد کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں پانچویں کامیابی نے خیبرپختونخوا کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کردئیے ہیں جبکہ ایونٹ کے 7 میں سے 6 میچز ہار نے کے بعد سدرن پنجاب کیلئے فائنل فور میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا ہے ۔دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 9وکٹوں سے ہرایا۔پہلے میچ میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 206 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔آلراؤنڈر محمد عمران 48 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے ۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں مصدق احمد نے 9 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔ فخر زمان مین آف دی میچ قرار پائے ۔دریں اثنا بشیرکی عمدہ باؤلنگ ا ور کپتان بابراعظم کی مسلسل تیسرے میچ میں تیسری نصف سنچری کی بدولت سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 9وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ کپتان بابراعظم کی مسلسل تیسری نصف سنچری، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں 1ہزار رنز بھی مکمل، چوبیس سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر احمد بشیر کے 4 شکار، مرد میدان قرارپائے ۔سنٹرل پنجاب نے 126 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کامران اکمل 33 رنز بناکر آٹ ہوئے ۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی۔ چوبیس سالہ احمد بشیر نے کیرئیر بیسٹ بالنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.