Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی: مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:   کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی کے ایس ایچ اوکی مدعیت میں قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 کے ذریعے شمع شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ رات پونے 8 بجے اطلاع ملنے پر سات بجکر 50 منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ تین ملزمان جن میں سے ایک نے شلوار قمیض اور دو نے پینٹ شرٹ پہنچ رکھی تھی، گاڑی پرپستول سے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال بھیجاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے پانچ خول ملے تھے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.