Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مری میں ریونیو سے متعلقہ امور کی شکایات، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، عملہ معطل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری ریونیو سے متعلقہ امور کے بارے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریونیو عملہ معطل اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر تحصیلدار و سب رجسٹرار اور رجسٹری محرر کو فوری طور پر معطل جبکہ تحصیلدار و سب رجسٹرار مری محمد الیاس اور رجسٹری محرر ابرار قریشی کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آئی ہے، عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہ رکھنے والے افسران کو اب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، دو برس نرمی سے کام لیا، اب ڈلیور نہ کرنے والا افسر پنجاب میں نہیں رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.