Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صدر ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے 11 دن بعد ہی انتخابی مہم میں واپس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن:  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے گیارہ دن بعد ہی انتخابی مہم میں واپس آ گئے۔ فلوریڈا میں بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم دوبارہ شروع کر دی۔ ریاست فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت یابی کے بعد وہ خود کو طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ سین فورڈ ریلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کے درمیان کھڑا ہو کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، اپنی آبائی ریاست میں آ کر بہت اچھا لگا، انہوں نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ وہ امریکا کو عظیم تر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب اوہائیو میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ سفید فام انتہا پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں امریکی عوام کا اعتماد جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.