Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

موٹروے زیادتی کیس: ملزم عابد ملہی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی نے ملزم کو کو 33 روز بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا۔ دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ملزم کی گرفتاری کو باعث اطمینان قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت ترین مثالی سزا ملنی چاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ عثمان بزدار کی جانب سے سی آئی اے افسران کے لیے خصوصی انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی لیکن ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا گیا، ‏متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت دکھائی اور محنت کا ثبوت دیا۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سفاک درندہ 33 روز بعد مانگا منڈی سے گرفتارہوا، قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکمتِ عملی یہ تھی کہ ملزم  ریلیکس  محسوس کرے تاکہ اسے گرفتار کرنے میں آسانی ہو۔

 

یاد رہے ملزم کی گرفتاری کیلئے شیخوپورہ، قصور سمیت 70 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے مگر ہر بار ملزم عابد ملہی بھیس بدل کر اور چکمہ دے کر رفوچکر ہوتا رہا۔ پولیس نے تاندلیانوالہ میں ملزم عابد ملہی کی موجودگی پر چھاپہ مارا، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر مانگا منڈی والد کے گھر پہنچا،جہاں پولیس نے دھرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.