Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزارت تعلیم نے پاکستان بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان دینے والے تمام طلبا کو پاس کیا جائے گا، جو طلبا امتحانات میں فیل ہوئے ہونگے ان کو  ​33 فیصد رعایتی نمبر دیکر پاس کیا جائے گا۔رواں سال میٹرک کے طلبا کے چار مضامین جبکہ بارہویں جماعت کے طلبا کے تین مضامین کے امتحانات لیے گئے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سال میٹرک کے امتحانات مئی اور جون کے مہینوں میں ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.