Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کا ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ کرے گی اس کے علاوہ کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے بھی پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کو 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی، کابینہ نئی رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کی منظوری دے گی اور ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز کم کرنے کی منظوری دے گی۔

 

اجلاس میں 14  اگست 2021 کو ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی جب کہ کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے، نادرا ممبر کی تعیناتی، قائداعظم فاونڈیشن ایکٹ 2021 کی بھی منظوری دے گی جب کہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی اور کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جب کہ بیورو آف امیگریشن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ایمرگرینٹس پروٹیکٹر کے تبادلے کی منظوری، کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.