Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تفتان ، بارڈر بندش کیخلاف آل پارٹیز، لیبر یونین وانجمن تاجران کی کال پر مظاہرہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تفتان :  پاک ایران تفتان میں زیروپوائنٹ گیٹ، بازارچہ، امیگریشن اور راہداری گیٹ کی بندش خلاف آل پارٹیز، لیبر یونین اور انجمن تاجران تفتان کی کال پر مظاہرہ کیا گیا اور این ایل سی گیٹ و پاکستان گیٹ کے قریب دھرنا دیا گیا ہے جس سے پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل ہوگئی ہے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شٹرڈاون اور پہیہ جام کی کال گزشتہ روز آل پارٹیز تفتان، لیبر یونین اور انجمن تاجران نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ اس سے قبل بھی 2 ستمبر کو بارڈر پوائنٹس کی بندش کیخلاف تفتان میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی تھی سیندک ریلوے کراس کے مقام پر دھرنا دیکر آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جو تقریبا 16 گھنٹے تک جاری رہی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے مظاہرین سے مذاکرات کی تھی اور یقین دہانی کیا تھا بارڈر پوائنٹس جلد کھول دیئے جائینگے گا مگر بارڈر تاحال بند ہیں جسکے باعث آج پھر سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور پاک ایران بارڈر پاکستان گیٹ کو ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بند کردیا گیا ہے مظاہرین یہی مطالبہ کررہے ہیں تفتان بارڈر پر موجود چاروں پوائنٹس کو کھول دیا جائے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی خدانظر محمد حسنی، مولوی نجیب اللہ، حاجی امان اللہ محمد حسنی و دیگر کا کہنا تھا کہ چاروں بارڈر پوائنٹس نہ کھلنے کی صورت پاکستان گیٹ کے ساتھ دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا جبکہ کل سے تفتان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی گیا ہے آر سی ڈی شاہراہ کو سیندک کراس کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.