Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر کے قتل کی افواہیں پھیلائی جانے لگیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل  :  افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے قتل کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قطری وزیر خارجہ کابل پہنچے تھے جہاں صدارتی محل میں ان کا استقبال نائب وزیراعظم (دوئم) عبدالسلام حنفی نے کیا تھا۔ اس کے بعد قطری وزیر خارجہ نے افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی۔

قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر نائب وزیراعظم ملا برادر کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ دیگر سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے ملا عبدالغنی برادر کے صدارتی محل میں آپسی لڑائی میں قتل کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کی تردید گزشتہ روز ہی عبوری نائب وزیراعظم نے تحریری بیان میں کردی تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق اب ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے موت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ میرے زخمی یا موت کی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں اور یہ خبریں دشمن کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔ میں افغانستان میں موجود ہوں اور مختلف شہروں کے دورے پر ہوں۔بعد ازاں طالبان کی جانب سے چند ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر قندھار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.